مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بانی کم اِل سُنگ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا تھا، جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ مشرقی بندرگاہ سے کیا گیا لیکن تجربہ ناکام ہوگیا اور میزائل لانچ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا میں پھٹ گیا تھا۔ادھر امریکہ نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل لانچ کیے جانے کے بعد ریڈار کی مدد سے جائزہ لیا گیا تاہم میزائل کچھ ہی دیر بعد پھٹ گیا تھا۔
جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بانی کم اِل سُنگ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔
News ID 1871844
آپ کا تبصرہ